اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاریں نے کہاہے کہ آئیسکو نے ان گھر کی بجلی کاٹ دی ہے جبکہ وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے سوشل میڈیا پر ان کا بجلی کا بل جاری کر کے بجلی چورلکھ دیا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاریں نے کہاکہ میرابجلی کے بارے میں کیس عدالت میں تھا اس کے باوجود آئیسکو نے میرے گھر کی بجلی کاٹ دی ،عابد شیرعلی نے میرا بجلی کا بل جاری کر کے بجلی چورلکھ دیا۔ شیری مزاری نے کہا کہ( ن) لیگ کی سربراہی والی کمیٹیوں سےدیگرجماعتوں کےارکان کوانصاف نہیں ملتا،پی ٹی آئی کی 2 تحریک استحقاق مسترد ہوچکی ہیں ۔ چیئرمین کمیٹی کا رویہ جانبدارانہ تھا ۔ شیریں مزاری نے واضح کیا کہ کیس عدالت میں ہونے کے باوجود آئیسکو نے ان کے گھر کی بجلی کاٹی جبکہ عابد شیرعلی نے سوشل میڈیا پر انھیں بجلی چورلکھا ۔ شاید اسی لیے ان کی تحریک استحقاق رد کی گئی ۔عابد شیرعلی کے اس ردعمل پرانہوں نے معاملہ قومی اسمبلی کے فلورپراٹھانے کابھی اعلان کیاہے ۔