لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ملکی سیاست اور حالات زندگی پر کتاب کے مواد کو حتمی شکل دیدی۔ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سیاست میں آنکے بعد سے لیکر اب تک سیاسی اور اپنے زندگی کے حالا ت کے حوالے سے کتاب کے مواد کو تقریبا حتمی شکل دیدی ہے اور آئندچند روز میں کتاب کو پر نٹنگ کیلئے بھی دیدیا جائیگا اورایک ماہ تک کتاب کی باقاعدہ اشاعت کا بھی قومی امکان ہے۔