کراچی( آن لائن ) کراچی میں قربانی کے جانور خریدنے کیلئے بھاؤ تاؤ جیسے مشکل مرحلے سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، ایف ٹی سی کی مویشی منڈی میں ایک بیوپاری نے بکرے تول کر بیچنا شروع کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بیوپاری نے بھاؤ تاؤسے کترانے والوں کیلئے تول کے حساب سے بکرے فروخت کرنے کیلئے پیش کر دیے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اس مقام کا رخ کر لیا۔بیوپار ی نے 540 روپے فی کلو کے حساب سے بکرے فروخت کیلئے پیش کر دیے ہیں جہاں سے لوگ باآسانی اپنی پسند کا بکرا لے کر وزن کرواتے ہیں اور اس حساب سے قیمت ادا کر کے وقت ضائع کئے بغیر قربانی کا جانور خرید کر لے جارہے ہیں۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کی پریشانی کے باعث یہ سہولت متعارف کرائی ہے جس کے رسپانس سے نہ صرف وہ خود بے حد خوش ہیں بلکہ شہری بھی بغیر کسی بھاؤ تاؤکے یہاں سے بڑی تعداد میں بکرے خرید کر لے جارہے ہیں۔
کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری قربانی کے جانور کس طرح فروخت ہو رہے ہیں؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
فورنگ میں ایک رات



















































