اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں فی کلو ایک روپے اضافہ کردیا، 20 کلو کا تھیلا 680 سے بڑھ 700 روپے کا ہوگیا۔وزیر اعظم نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا حکم دیا ہے۔فلار ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سربراہ عاصم رضا کے مطابق آٹے کی قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافہ گندم کی قیمت بڑھنے کے باعث کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ فائن آٹے کا تھیلا بھی 50 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیااور حکم دیا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔