بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے معصوم بچوں کی جانیں لے لیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کراچی/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی لاہور احتجاجی ریلی اور کراچی میں بلاول کے قافلے نے دو معصوموں کی جان لے لی۔

کہیں کنٹینر، کہیں پروٹوکول اور کہیں رکاوٹیں ، معصول شہریوں کی جانوں کا حساب کون دے گا؟ سرکاری حکام، سیاسی قیادت ، جلسوں پروٹوکول اور رکاوٹوں نے ماؤں کی گودیں اجاڑنے کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کر دیا ۔ عمران خان، طاہر القادری اور بلاول بھٹو زرداری کے احتجاجی مظاہروں کے دوران سینکڑوں شہری عذاب میں گرفتار ہو گئے ۔ عام عوام میں شدید غصے کی لہر پھیل گئی ۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پی ٹی آئی قافلے کے لئے لگائی جانے والی رکاوٹوں میں پھنس کر شاہدرہ کے علاقے میں شیر خوار بچے کی ایمبولنس کو راستہ نہ ملا جس پر بچہ ایمبولینس میں ہی دم توڑ گیا ۔ جبکہ کراچی میں بلاول کے قافلے کے پروٹوکول میں پھنسی ایک ایمبولینس میں بھی ایک معصوم بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر وقت پر دونوں بچے ہسپتال پہنچ جاتے تو ان کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں ۔اطلاعات کے مطابق رکاوٹوں اور کنٹینروں کے باعث ٹریفک کا اژدھام ہو گیا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں لاہور اور راولپنڈی میں ایمبولینسز پھنسی ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…