جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی تیاریاں بات سپریم کورٹ تک پہنچ گئی۔۔کیا ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کیخلاف پاکستان مخالف تقریر کر نے پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی، مسلم لیگ (ن)کے رکن کمیٹی سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی نے لندن میں بیٹھ کر ملک کے خلاف تقاریر کیں جسے کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا، ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، جس پر کمیٹی کے باقی ارکان نے انکی تائید کی۔ چیئر مین سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کے خلاف بات کی انہیں سخت سزا دی جائے۔کمیٹی نے الطاف حسین کیخلاف حکومت کی جانب سے برطانیہ کو بھجوائے گئے ریفرنس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سیکرٹری قانون کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں تمام سوالات کا تحریری جواب دیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کوپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر جاوید عباسی کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے انصاف اور قانون کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کے خلاف تقریر اور نعروں کا معاملہ زیر غور آیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے قانونی نکتہ اتھاتے ہوئے کہا کہ بین الریاستی معاہدہ ہو یا ترامیم، وزارت قانون کے ذریعے ہی کی جاتی ہیں، کیا برطانیہ کو بھجوائے گئے ریفرنس کی منظوری وزارت قانون سے لی گئی، کابینہ میں ریفرنس پر کیا بات ہوئی اس کی بھی تفصیلات پیش کی جائیں، کیا سیاسی جماعت کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید استفسار کیا کہ ویڈیو میں ایک رکن قومی اسمبلی کی بھی پاکستان مخالف نعروں کی آواز ہے، کیا اس رکن کے خلاف اسپیکر کے پاس ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران سینیٹر نہال ہاشمی نے تجویز دی کہ جو شخص بھی پاکستان مخالف اقدامات میں ملوث ہو اور یا وہ ملکی سلامتی کے خلاف کام کرے تو اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے جس کی سزا موت ہے۔ ایم کیو ایم کے بانی نے لندن میں بیٹھ کر ملک کے خلاف تقاریر کیں جسے کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کے خلاف بات کی انہیں سخت سزا دی جائے۔قائمہ کمیٹی نے تائید کی کہ جن لوگوں نے پاکستان کے خلاف بات کی ان پرآرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، اس کے علاوہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف برطانیہ کو بھجوائے گئے ریفرنس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سیکرٹری قانون کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں تمام سوالات کا تحریری جواب دیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…