پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

مشرف دور میں جب الطاف حسین نے پاکستان مخالف تقریر کی تو پرویز مشرف نے کیا، کیا؟ حیران کن انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حیران کن انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں الطاف حسین اتنا کچھ کہہ چکے ہیں کہ اس پر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو اب اتنی سخت کارروائیاں کیوں؟ ماضی میں ایک بار دہلی میں الطاف حسین انتہائی خطرناک تقریر کی تھی ۔ اس کے بعد دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن عزیز احمد کو کہا گیا تھا کہ الطاف حسین کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی جائے۔
سینئر تجزیہ نگار محمد عامر متین کی بات کے جواب میں سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں رائے ریاض پریس سیکرٹری تھے انہوں نے بھی یہ واقعہ اپنے کالم میں لکھا ہے کہ دہلی میں پاکستان کیخلاف الطاف حسین کی انتہائی سخت اور متنازعہ تقریر کے بعد اسی شام ہمیں اسلام آباد سے جنرل مشرف کے دفتر سے فون آیا کہ الطاف حسین کو پاکستانی ہائی کمیشن بلایا جائے اور ان کے اعزاز میں ڈنر رکھا جائے۔
سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے کہا کہ اس دن الطاف حسین نے کہا تھا کہ پاکستان بنانا ایک بھیانک غلطی تھی اور مشرف صاحب نے حکم دیا کہ اسی شام الطاف حسین کیلئے شاندار تقریب اور ڈنر کا اہتمام کیا جائے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ صدر مشرف کے حکم پر الطاف حسین کے اعزاز میں ضیافت ہوئی اور ہائی کمیشن کا سٹاف اس پر انتہائی شش و پنج میں تھا لیکن انہیں حکم کی تعمیل کرنا تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…