جنابِ من ۔۔۔!شادی آن لائن کے بعد پیش خدمت ہے ’’قربانی آن لائن‘‘

31  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ چند سال کے دوران قربانی کے جانوروں کی آن لائن (ای شاپ) خریداری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس سے عوام کو جانور خریدنے میں آسانی رہتی ہے اور وہ اپنی پسند کا جانور گھر بیٹھے خرید سکتے ہیں اور آن لائن خریداری کی سہولت سے خریداروں کو منڈی جاکر جانور پسند کرنے ‘ بھائو تائو کرنے اور بیوپاریوں وغیرہ کے جھنجھٹ سے چھٹکارہ ملتا ہے۔ آن لائن شاپنگ کے شعبہ کے معروف تجزیہ کار این ایچ زبیری نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آن لائن ویب سائٹس پر قربانی کے جانوروں کی فوٹوز ‘ ویڈیوز سمیت ان کی قیمت اور دیگر تفصیلات فراہم کردی جاتی ہیں جس سے لوگوں کو جانور خریدنے میں آسانی رہتی ہے اور ان کے قیمتی وقت کی بچت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی خریداری کے حوالے سے آن لائن تفصیلات میں جانوروں کے بارے میں تمام تر معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری سے قیمتی وقت کی بچت ہوتی ہے البتہ بعض اوقات آن لائن پیش کئے گئے جانوروں کی قیمتیں عام مارکیٹ سے تھوڑی زائد ہو سکتی ہیں تاہم فری ہوم ڈلیوری کی سہولت سے گاہک کو فائدہ پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے حوالے سے ای شاپ پر نہ صرف جانوروں کی خریداری کی سہولت ہے بلکہ لوگ قصابوں کی بکنگ اور گوشت کی تقسیم کی سہولتوں سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں جبکہ اس کی ادائیگی بنک کارڈ اور موبائل بینکنگ کے ذریعہ کرنے کی بھی سہولت ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ چند سال کے دوران قربانی کے جانوروں کی خریداری ‘ قصاب کی بکنگ اور گوشت کی تقسیم کی آن لائن خریداری کی شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے جس سے لوگوں کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…