منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم کیوایم کے 3رہنماؤں سمیت38 کارکنان ریمانڈ پرپولیس کے حوالے،باہرلایا گیا توکیانعرے لگائے؟تبدیلی آگئی

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیوایم کے3رہنماؤں سمیت 38 کارکنوں کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ جبکہ کارکنان نے پولیس وین میں بیٹھنے کے دوران پاکستان زندہ باد اورڈی جی رینجرز سندھ زندہ باد کے نعرے لگائے۔جمعرات کو ایم کیو ایم قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور اس کے بعد نجی ٹی وی چینل پر حملے کے بعد حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم کے 3رہنماؤں کنور نوید جمیل ،قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت 38 کارکنان کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کردیا۔ اس موقع پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ تمام ملزمان پر پاکستان مخالف اور غلیظ الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے جب کہ ملزمان پرغداری، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور مقدمے میں نامزد ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار سمیت 1500 سے 2 ہزار افراد عدم گرفتار ہیں۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام ملزمان سے تفتیش کرنا ہے اس لئے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر حوالے کیا جائے تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام 38 ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار ملزمان کو کمرہ عدالت سے باہر لایا گیا تو ایم کیو ایم کارکنان نے پاکستان زندہ باد، پاک آرمی زندہ باد، ڈی جی رینجرز سندھ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج ہے جب کہ مقدمے میں فاروق ستار کے علاوہ سابق سٹی ناظم حیدرآباد نوید کنور، قمر منصور اور شاہد پاشا بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…