بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

نوا زشر یف بلو چستان میں اپنے ’’یار ‘‘کی مداخلت پر خاموش کیوں ؟پار لیمنٹ میں پاک افواج کو گالیاں دی جاتی ہیں،طاہرالقادری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 21  اگست‬‮  2016 |

لاہور/گوجرانوالہ/علی پورچٹھہ(آئی این پی) پاکستان عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے25اگست کو ڈیرہ غازی خان‘26اگست کو مظفر گڑھ ‘27کو ملتان اور29کو ئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پار لیمنٹ وزیر اعظم کا احتساب نہیں کر سکتی ’پار لیمنٹ میں پاک افواج کو گالیاں دی جاتی ہیں اور دہشت گردوں کا تحفظ ہوتا ہے‘پار لیمنٹ کئی ماہ گزرنے کے باوجو دٹی اوآرز نہیں بناسکی ٹی اوآرز میں بھی نوازشر یف اور انکی حکومت رکاوٹ ہے‘ نوا زشر یف بلو چستان میں اپنے ’’یار ‘‘کی مداخلت پر خاموش کیوں ہیں ؟کر پشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ‘ملک سے نظر یاتی اور عسکری دہشت گردی کے فروغ کو بھی ختم کرنا ہوگا ‘نیشنل ایکشن پلان میں پاک افواج اپنے حصے کا کام کر رہی ہے مگر حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے‘بلوچستان کے عوام ملکی ترقی اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں ا ور ملکی ترقی اور خوشحالی کا گیٹ بلو چستان ہے ‘ قصا ص ہوگا تو پھر سے ملک سے دہشت گردی ختم ہوگی‘ملک سے ظالمانہ نظام کو تبدیل کر نا ہمار امشن ہے ‘عوام گھروں سے نکلے اور ڈاکو?ں کو پکڑ کر ایوان سے باہر نکال دیں ‘عوام کب تک گھر وں میں بیٹھ کرروتے رہیں گے ‘بدقسمتی سے ظالم ‘کر پٹ اور عوام دشمن متحد ہے جبکہ عوام اور مظلوم لوگ منتشر ہیں ‘ملک میں اصلہ ڈگریوں والے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں جعلی ڈگر یوں والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ‘گھروں میں بیٹھنے اور حکمرانوں کو گالیاں دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور ملک میں کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور بد عنوانی جیسے مسائل میں اضا فہ ہی ہوگا عوام کے کب تک گھروں میں بیٹھ کر روتے رہیں گے میں عوام 20کروڑ عوام کو کال دے رہا ہوں کہ وہ اپنے مسائل کے حل اور عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔ وہ اتوار کے روز پنجاب کے مختلف شہروں سے تحر یک قصاص کے احتجاجی جلسوں ‘دھرنوں ا ور احتجاجی ریلیوں سے خطاب ویڈ یو لنک کے ذریعے سے خطاب کر رہے تھے پاکستان عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر اعظم ‘وزیر اعلی سمیت تمام حکمران خود کو احتساب اور قانون سے بالاترسمجھتے ہیں پو لیس لوگوں کو گولیوں سے مار دیتے ہیں مگر حکمران دہشت گردوں او ر ظالموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مں بیک وقت عوامی تحر یک کے دھر نوں اور احتجاج نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے کیلئے ملک میں تحر یک قصاص شروع کردی ہے اور قوم سے کہتے ہیں وہ ہماراساتھ دیں یہ ملک عام آدمی کا نہیں صرف چند ہزاربڑے لوگوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نیب ‘الیکشن کمیشن ‘ایف بی آر سمیت کوئی ادارہ آئین وقانون کے نہیں بلکہ حکمرانوں کے طبعے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں8سے16گھنٹوں کی لوڈشیڈ نگ ‘بے روزگاری ہے انصاف نہیں مل رہا گھروں میں بیٹھنے اور حکمرانوں کو گالیاں دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور ملک میں کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور بد عنوانی جیسے مسائل میں اضا فہ ہی ہوگا عوام کے کب تک گھروں میں بیٹھ کر روتے رہیں گے میں عوام 20کروڑ عوام کو کال دے رہا ہوں کہ وہ اپنے مسائل کے حل اور عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے کیونکہ چند لوگوں سے کے نکلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا ظالم سب متحد ہے مگر مظلوم منتشر ہے جسکی وجہ ظالم اپنے عزائم میں کا میاب ہو رہے ہیں اگر عوام خاموش رہیں گے توآنیوالی نسلیں تباہ ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مکار‘فر عون اور ظالم ہے کسانوں ‘ڈاکٹر طلباء4 وکلاء4 سمیت سب کو باہر نکلنا ہوگا ملک سے ظالمانہ نظام بدلنا ہمارا مشن ہے جس میں ضرور کا میاب ہوں گے۔قبل ازیں بلو چستان سے آنیوالے سورکنی وفد سے گفتگو کرتے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے وزیر اعظم نوازشر یف اور وہاں کے وزیر اعلی کی سوچ میں فرق ہے وہ بھارت کی مداخلت میں اس کا نام لیکر تنقید کرتے ہیں مگر نوازشر یف بھارت میں اپنے یار مودی کی مداخلت پر خاموش کیوں ہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے عوام محب وطن ہے وہ ملک کی سالمیت ’خودمختاری کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں ا ور پوری قوم بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…