بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اگست اور ستمبر فیصلہ کن ۔۔29 اگست کو کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید سب سامنے لے آئے

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگست اور ستمبر فیصلہ کن مہینے ہیں ۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر ان پر برا وقت آیا توعمران خان انہیں شانہ بشانہ کھڑا پائیں گے ٗملک چل نہیں رہا کیونکہ اصل دھرنا نواز شریف نے دیا ہوا ہے لیکن 2016 نواز شریف کے جانے کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کس شریف کی مدت ختم ہورہی ہے یہ وقت بتائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں، نوازشریف نہیں چاہیں گے کہ ان کا احتساب ہو، اگست اور ستمبر فیصلہ کن مہینے ہیں، 29 اگست کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ زیر تجویز ہے ٗانہوں نے قومی مشاورتی کانفرنس کے کوآرڈینیٹرکی حیثیت سے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مکمل کرلیے ہیں ٗ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بڑے فیصلے ہوں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ صرف رینجرز کرسکتی ہے تاہم بعض لوگ رینجرز کو رضاکار سمجھ کر بیان بازی کرتے ہیں حالانکہ رینجرز پاک فوج کا ہی حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…