اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )روس سے تعلق رکھنے والے معروف مسلمان عالم دین کے خواتین بارے بیان نے تہلکہ مچا دیا۔تفصیل کے مطابق روسی علاقے شمالی قفقاز کے نامور مفتی اسماعیل بیردیف نے کہا ہے کہ ’تمام خواتین کے ختنے‘ کروائے جائیں تاکہ ’جنسیت اور زنا‘ کا خاتمہ کیا جا سکے۔ روسی آرتھوڈوکس چرچ کے اعلیٰ پادری نے بھی ایسا کیے جانے کی حمایت کی ہے۔روسی خبر رساں اداریکے مطابق اسماعیل بیردیف شمالی قفقاز کے نامور مفتی ہیں اور ان کا کہنا ہے، ’’تمام خواتین کے ختنے ہونے چاہییں تاکہ اس زمین سے اخلاقی زوال کا خاتمہ ہو سکے۔‘‘ اس مفتی کا مزید کہنا تھا، ’’خواتین کی جنسیت کو کم کرنے کی انتہائی ضرورت ہے اور یہ بھی بہت اچھا ہو گا، اگر تمام خواتین کے ختنے کر دیے جائیں۔ خالق نے خواتین کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ بچے پیدا اور ان کی پرورش کر سکیں اور ختنوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ خواتین میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے یا وہ ایسا نہیں کر سکتیں۔‘‘
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ خواتین کے ختنے کرنے سے بچے کی پیدائش میں پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اور پیدا ہونے والے بچے کی ہلاکت کا بھی ڈر رہتا ہے۔ اقوام متحدہ نے خواتین کے ختنے کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دنیا سے اس عمل کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے تخمینوں کے مطابق دنیا بھر میں دو سو ملین سے زائد لڑکیوں اور عورتوں کے ختنے کیے گئے ہیں۔خواتین کے ختنے بچیوں کی پیدائش کے بعد سے لے کر پندرہ برس کی عمر تک کیے جاتے ہیں اور اس عمل میں خواتین کے بیرونی اعضائے تولید (جینی ٹلز) مکمل یا پھر جزوی طور پر ہٹا دیے جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے تخمینوں کے مطابق دنیا بھر میں دو سو ملین سے زائد لڑکیوں اور عورتوں کے ختنے کیے گئے ہیں مفتی اسماعیل کا یہ بیان غیر سرکاری تنظیم روسی جسٹس انیشی ایٹو (آر جے آئی) کی اس رپورٹ کے جواب میں سامنے آیا ہے، جس کے مطابق داغستان کے بعض پہاڑی علاقوں میں خواتین کے ختنے کرنا معمول کی بات ہے۔ داغستان شمالی قفقاز کا وہ علاقہ ہے، جو جارجیا اور آذربائیجان کے قریب واقع ہے۔
تاہم اسلام میں خواتین کے ختنے کرنے کے حوالے سے کوئی بھی مذہبی روایات یا قانون موجود نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی بڑی اسلامی تنظیمیں اس عمل کی مذمت کرتی ہیں۔ روس میں مسلمانوں کی روحانی کونسل کے سینیئر مفتی رْسلان عباسوف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ قبل از اسلام کی روایت ہے اور اس کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔تاہم آر جے آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داغستان کے دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں خواتین کے ختنے کروائے جانے کو مکمل معاشرتی حمایت حاصل ہے اور وہاں بچیوں کے تین برس کی عمر سے پہلے ہی ختنے کر دیے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسا وہ خواتین یا مرد کر رہے ہوتے ہیں، جن کے پاس نہ تو کوئی میڈیکل ٹریننگ ہے اور نہ ہی کوئی مناسب طبی سامان۔ وہ گھروں میں استعمال ہونے والی عام قینچی یا پھر چاقو کے ساتھ ساتھ عام تیل استعمال کرتے ہیں۔
’تمام خواتین کیساتھ یہ کام کیا جائے‘ معروف عالم دین کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
3 روزہ تعطیلات کا اعلان
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب



















































