بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بارشوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی،محکمہ موسمیات نے خطرناک انتباہ کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٗ بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، سوات ،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ بدھ کو محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی ، لاہور ، گرجرنوالہ ،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہورمیں10ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت41 میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ادھر سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ85 ہزار8 سو اور اخراج 2 لاکھ 59ہزار7سوکیو سک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈیم میں موجود پانی کی سطح 1539.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25 ہزار616 کیو سک اور ڈیم میں پانی کی سطح 1242.2فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق سکھر کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجہ کا سیلاب ہے جبکہ گڈو بیراج سے رواں موسم کا بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔گڈو بیراج میں پانی کی آمد 2لاکھ85 ہزار8 سو اور اخراج2لاکھ59ہزار7سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…