پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے اہم ترین الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب میں پی ٹی آئی کشمیر کی طرف سے حصہ نہ لینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ کینگرو اسمبلی صدر کا کیا انتخاب کرے گی جس کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے اسلئے نہ ہم نے مخصوص نشستوں کے انتخاب میں حصہ لیا ہے اور نہ ہی صدارتی انتخاب میں حصہ لے گی۔اس کینگرو اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے چار ووٹ لے کر ایک خواتین کی نشست اور قائد حزب اختلاف بنوایا۔لہذا یہ کنگرو اسمبلی دونوں پارٹیوں کی ملی بھگت ہے اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے جشن آزادی پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی شروع کر دی ہے جس کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کرکے کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے اور سینکڑوں لوگ زخمی ہیں۔ لہذا آج پوری دنیا میں مقیم کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی کشمیری عوام نے سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیری عوام کی یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ کشمیر مکمل آزاد نہیں ہو جاتا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…