پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بالاخرایگزیکٹ کو خوشی کی بڑی خبر مل ہی گئی

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) اور دیگر 14 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔پیر کو جسٹس اقبال کلہوڑو نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے فی کس کے عوض ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی۔یاد رہے کہ ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب احمد شیخ اور دیگر 14 ملزمان گزشتہ 15 ماہ سے زیر حراست تھے۔ایگزیکٹ کے وکیل شوکت حیات نے سماعت کے دوران اپنے دلائل میں کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور استغاثہ نے تاخیری حربے استعمال کیے اور 15 ماہ حراست میں رکھنے کے باوجود اب تک فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان کے موکلان کا ماضی میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں رہا اور نہ ہی ان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق رہا ہے لہٰذا وہ ضمانت کے حقدار ہیں۔واضح رہے کہ ایگزیکٹ اسکینڈل مئی 2015 میں سامنے آیا تھا جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ کمپنی آن لائن جعلی ڈگریاں فروخت کرکے لاکھوں ڈالرز سالانہ کماتی ہے۔یہ رپورٹ منظر عام پر آتے ہی ایگزیکٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے تھے اور ریکارڈ ضبط کرکے انہیں سیل کردیا گیا تھا ٗ سی ای او شعیب شیخ اور دیگر اہم عہدے داروں کو حراست میں لے کر الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…