اسلام آباد (این این آئی) پاکستان سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔ چینی انجینئر اور ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دیرینہ اور بے لوث دوستی امن و ترقی مخالف قوتوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے ٗکوئی طاقت دونوں ملکوں کی دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ٗ چینی انجینئر اور ورکرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں چین کے سفیر نے کوئٹہ دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چینی حکومت اور عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہے۔چینی سفیر نے کہاکہ چین خطے کے امن کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہتا ہے ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی دیرینہ اور بے لوث دوستی امن و ترقی مخالف قوتوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے تاہم کوئی طاقت دونوں ملکوں کی دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے اسٹریٹیجک تعلقات خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے ضامن ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔ چینی انجینئر اور ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔