لاہور(آن لائن) پنجاب کے تمام سرکاری اسکول موسم گرما کی طویل چھٹیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات مکمل ہوگئیں جس کے بعد اسکول کھل گئے۔ پہلے روز اسکولوں میں عام دن کی مناسبت سے حاضری کم رہی تاہم تدریسی سلسلے کے آغاز پر اسکولوں کی رونقیں پھر بحال ہوگئی ہیں۔ طالب علم کہتے ہیں چھٹیاں خوب مزے میں گزاریں اب باری ہے پڑھائی کی اور وہ ہم دل لگاکر پڑھیں گے۔ننھے طالب علم اپنے اساتذہ اور دوستوں سے ملنے کے لیے ہیں کافی پر جوش کہتے ہیں۔ والدین کہتے ہیں چھٹیاں گزارنے کے بعد پہلے دن بچوں کو اسکول لانا سب سے زیادہ کٹھن مرحلہ ہوتا مگر پڑھائی تو لازم ہے۔محکمہ تعلیم کی ہدایت پر تمام سرکاری اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ ہو گیا جبکہ چند نجی تعلیمی اداروں ابھی بھی بند ہیں۔ادھرموسم گرما کی تعطیلات کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کئی نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔