پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کان کھول کر سن لیں۔۔ علامہ اقبال کے پوتے نے دو ٹوک بات کہہ دی

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا ہے کہ حمز ہ شہبا ز اچھی طرح کان کھول کر سن لیں کہ عمران خان کا ٹارگٹ صر ف ایک ہی ہے اور وہے ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ افراد کا احتساب ، (ن)لیگ کے قائدین اور درباریوں کی راولپنڈی میں تحریک احتساب ریلی میں لاکھوں عوام کی شرکت دیکھ کر ہوش اڑ گئے ہیں اور وہ بوکھلاہٹ کا شکا ر ہوکر الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں مگر عوام ان بہروپیوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں وہ ان کی کسی چال میں نہیں آئیں گے۔ 14اگست کے حوالے سے اپنے پیغام میں ولید اقبال نے کہاکہ اگر ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبا ل کی سوچ اور فلسفے کے مطابق چلایا جاتا تو آج پاکستان ان مشکلات کا شکار ناہوتا، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج سے 69 سال پہلے پاکستان لاکھوں قربانیاں دے کر بنایا گیا تھا اور لوگ اپنا گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر ایک آزاد ملک میں آئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 14 اگست کے دن ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھلی جارحیت کی ہے اور پاکستان کے سرحدی علاقوں پر فائرنگ کر کے ہمارے حکمرانوں کو کیا پیغام دیا ہے؟ پوری قوم کشمیروں پر بھارتی مظالم او ر آئے روز سرحدی علاقوں اور معصوم شہریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے اورملکی اور عوامی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور آج حالت یہ ہے کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کروا کے دم لے گی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور تحریک احتساب میں حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آکر انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ جھوٹے اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہے اور ان کا فوری احتساب چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…