لاہور(این این آئی ) عمران خان نے کو رکمیٹی کا اجلاس کل ( بدھ ) کو طلب کرلیا ،حکومت مخالف تحریک چلانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے 16اگست کو اسلام آباد میں طلب کئے گئے کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے رہنماؤں سے باضابطہ تجاویز بھی مانگ لی ہیں۔ اجلاس میں پنجاب کی تمام ریجنل تنظیموں سے تحریک کی تیاریوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے ۔ اجلاس میں وسطی ،جنوبی ،شمالی اور مغربی پنجاب کے عہدیدار رپورٹ پیش کریں گے جسکی روشنی میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔