منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر ٗ پاکستان کا یوم آزادی ،وادی پاکستان زندہ باد اور آزادی کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی،بھارتی فوج نے جواب میں درندگی کی حدیں پھلانگ دیں

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی منانے کیلئے ہر علاقے میں لوگوں نے کرفیو اور سکیورٹی فورسز کی پابندیاں توڑتے ہوئے پاکستان کے حق میں زبردست ریلیاں نکالیں اور پاکستانی پرچم لہرائے ٗوادی پاکستان زندہ باز اور آزادی کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی ٗ بھارتی فورسز نے ریلی کے شرکاء پر طاقت کا وحشیانہ طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ٗقابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین سید علی گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق کو لالچوک کی طرف ریفرنڈم مارچ کی قیادت سے روک دیا جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری (آج) پیر کو بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور دیگر اضلاع میں اتوار کو مسلسل 37ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ کرنے کیلئے بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کئے گئے تھے تاہم کلگام، اسلام آباد ، پلوامہ ، بانڈی پورہ اور دیگر اضلاع میں لوگ ہزاروں کی تعداد میں کرفیو توڑتے ہوئے گھروں سے باہر آئے اورآزادی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ وادی کے مختلف علاقوں میں مواصلاتی ٹاورز اور عمارات پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔ یوم آزادی منانے کے لیے پاکستان کا قومی ترانہ بھی گایا گیا۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر کے قصبے ترال میں ریفرنڈم مارچ کوناکام بنانے کے لیے خواتین کی ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اورآنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں دختران ملت کی چےئرپرسن آسیہ اندرابی سمیت درجنوں خواتین زخمی ہوگئیں۔ آسیہ اندرابی ریفرنڈم مارچ کی قیادت کرنے کے لیے ترال پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھیں جس کی کال حریت قیادت نے مشترکہ طور پر دی ہے۔ ایک اور واقعے میں ضلع پلوامہ کے علاقے ملنگپورہ میں بھارتی فورسز نے ایک ریلی کے شرکاء پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے ایک درجن افراد کو زخمی کردیا۔یہ ریلیاں ریفرنڈم مارچ کے طور پر نکالی گئی تھیں ۔قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین سید علی گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق کو لالچوک کی طرف ریفرنڈم مارچ کی قیادت سے روک دیا ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ اپنی اپنی رہائشگاہوں کے باہر آکر احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنوں کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’گو انڈیا گو بیک‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ بعدمیں جب میرواعظ نے لالچوک کی طرف مارچ کی کوشش کی توبھارتی پولیس نے انہیں گرفتار کرکے نگین تھانے میں نظربند کردیا۔ ادھرکنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری (آج) پیر کو بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ بھارت نے کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت سلب کررکھا ہے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔تنازعہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں اور معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے اور مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہرے اور دیگر تقریبات ہوں گی۔مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشیدترابی کی قیادت میں مظفر آباد سے چکوٹھی تک مارچ ہوگا۔برلن میں کشمیر کونسل یورپی یونین نے کشمیریوں کی حمایت کے لیے دس لاکھ افراد کے دستخط حا صل کرنے کی مہم کے سلسلے میں ایک روزہ کیمپ منعقد کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…