لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر دیتی تو سڑکوں پر آنے کی نوبت نہ آتی مگر حکمران فیصلوں میں ہمیشہ تاخیر کر دیتے ہیں ‘(ن) لیگ جب تک احتساب سے بھاگتی رہیگی ہم احتجاج کرتے رہیں گے ‘حکمران اپنی کار کردگی پر بات کر نیکی بجائے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہیں مگروہ قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نوازشر یف کی تنقید پر اپنے ردعمل میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ تحر یک انصاف شوق سے سڑکوں پر آئی ہے اور نہ ہی ہمیں سڑکوں پر آنے کا کوئی شوق ہے لیکن جب حکمران کر پشن کو تحفظ دیں گے تو ہم احتجاج کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اب بھی پار لیمانی کمیٹی میں ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر نے کو تیار نہیں اگر یہ مسئلہ حل ہو جاتا تو آج تحر یک انصاف سڑکوں پر آکر احتجاج نہ کرتی اس لیے احتجاج کے ذمہ دار خود حکمران ہیں۔