کوئٹہ (آئی این پی )سچ بولا ۔۔۔محمود خان اچکزئی ڈٹ گئے،حیرت انگیز دعویٰ،کہتے ہیں قابل حیرت بات یہ ہے کہ آج تک کوئی قاتل گرفتار ہواہے اورنہ ہی معلوم انہوں نے کہاکہ اگر لوگوں کو جنات قتل کررہی ہیں تو بھی ہمیں بتایاجائے،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ 1935کے زلزلے کے بعد سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ دوسرا بڑا سانحہ ہے ،اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں بات کی اور سچ بولا تو لوگوں نے مجھے ایک مرتبہ پھر غدار کے القابات دئیے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل ڈان اور آج نیوز کے شہید ہونے والے کیمرہ مینوں محمود خان ہمدرد اورشہزاد خان کے اہلخانہ سے تعزیت کے موقع پر محمودخان اچکزئی کاکہناتھاکہ کوئٹہ میں اب تک ہزاروں لوگ قتل کئے جاچکے ہیں یا پھر بم دھماکوں میں لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن قابل حیرت بات یہ ہے کہ آج تک کوئی قاتل گرفتار ہواہے اورنہ ہی معلوم انہوں نے کہاکہ اگر لوگوں کو جنات قتل کررہی ہیں تو بھی ہمیں بتایاجائے ۔1935کے زلزلے کے بعد سانحہ سول ہسپتال صوبے کی تاریخ کا دوسرا بڑا سانحہ ہے ،اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں بات کی تو ایک مرتبہ پھر مجھے غدار کے القابات دئیے جانے لگے ہیں انہوں نے شہداء کی اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اوران شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا بھی کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین اسمبلی مجید خان اچکزئی ،نصراللہ زیرے سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔