اسلام آباد (آئی این پی)کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے دستوں کو الرٹ کر دیا گیا، یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ، جناح کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کی سیکورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکار تعینات ہونگے، دہشت گردی کے خطرات کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے دستوں کو الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث اسلام آباد میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، یوم آزادی کی مرکزی تقریب (آج ) اتوار کوجناح کنونشن سنٹر میں ہوگی، اس تقریب کی سیکورٹی کیلئے پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے جوان تعینات ہونگے۔ دوسری طرف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے دستوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ (ح ب228 آ چ)