منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

بس بہت ہوگئی! چوہدری نثا رکاخورشید شاہ اور اعتزاز احسن کے خلاف انتہائی اقدام کا فیصلہ،کھلبلی مچ گئی

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلز پارٹی کے 2 اہم رہنماؤں سید خورشید شاہ کیخلاف مبینہ کرپشن اور اعتزاز احسن کے خلاف ایل پی جی کوٹہ سے متعلق دستاویزی ثبوت آئندہ چند روز میں منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 2008 سے 2013ء سے ہونے والی منی لانڈرنگ‘ ماڈل ایان علی کے غیر ملکی دوروں اور ان پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق بھی دستاویزات میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جنہوں نے گزشتہ روز اپنی ایک پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین اور ماڈل ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق اہم انکشافات کئے تھے اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت سے مفاہمت کیلئے ان دونوں کے کیسوں میں ریلیف مانگنے کا کہا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے پیپلز پارٹی کے 2 اہم رہنماؤں قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز سید خورشید شاہ اور چوہدری اعتزاز احسن سے متعلق بعض اہم دستاویزی ثبوت منظر عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے ایک رہنما کے ناروے سمیت دیگر ممالک میں فلیٹس کی تفصیلات بھی منظر عام پر لائی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ سے متعلق بھی وزیر داخلہ نے اہم دستاویزی ثبوت حاصل کر لئے ہیں جنہیں وہ ایک پریس کانفرنس کے ذریعے منظر عام پر لائیں گے۔ ذ رائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کے غیر ملکی دوروں ‘ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے اور ان کے دوروں کے اخراجات سے متعلق بھی دستاویزی ثبوت میڈیا کو جاری کئے جائیں گے اور جن میں یہ بتایا جائیگا کہ ان کے ٹکٹ کی ادائیگی کس اکاؤنٹ اور کس ٹریول ایجنسی کو کی جاتی رہی ہے۔ دریں اثناء و زیر داخلہ نے 2008ء سے 2013ء تک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والی منی لانڈرنگ کے حوالے بھی اہم انکشافات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس منی لانڈرنگ میں پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کے حوالے سے بعض انکشافات سامنے لائے جائیں گے جبکہ اس سارے عمل میں ایک غیر ملکی شخصیت کو پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی مدد حاصل رہی ہے۔ دریں اثناء وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ سید خورشید شاہ اور چوہدری اعتزاز احسن پر اپنی طرف سے عائد کئے گئے الزامات پر میڈیا کی ایک جیوری بنانے کا ایک مرتبہ پھر مطالبہ کریں گے جس میں وہ یہ سارے ثبوت لے جانا چاہتے ہیں ۔ اگر پیپلز پارٹی کے رہنما اس پر رضا مند نہ ہوئے تو اس سارے معاملے کو سپریم کورٹ میں لے جانے کے لئے بھی قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔ ۔۔۔(رانا228ط س)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…