بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی سکھوں کابھارت کے یوم آزادی کا بائیکاٹ پاکستان کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ‘ وجہ کیا بنی؟بھارت میں تہلکہ مچ گیا

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مقیم سکھ کیمونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 14 اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی تقریبات میں وہ بھرپور شرکت کرینگے لیکن 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جب گجرات کا وزیراعلٰی تھا تو اْس نے مسلمانوں کی سرعام گردنیں کٹوائی تھیں آج وہ بھارت کا وزیراعظم بن کر کشمیر میں اور بھارت میں موجود اقلیتوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے اور کوئی بھی ملک اس بدمست ہاتھی کو روکنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ نیویارک کے ممتاز وکیل تاجیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کے ” رام رام ” کرنے والے نریندر مودی نے پاکستان کے پردھان منتری نواز شریف کو ” رام ” کر رکھا ہے اسی لیئے بھارت کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سب کو پتہ ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ” را ” افغانستان سے مل کر پاکستان میں بم دھماکے کروا رہی ہے لیکن سب بڑے ممالک خاموش تماشائی سا کردار ادا کر رہے ہیں اگر کل کو بھارت میں کوئی بم دھماکہ ہو جاتا ہے تو پھر یہی بڑے ممالک بھارت کی زبان بولتے ہوئے پاکستان پر شکنجہ کسنے کے لیئے پَر تولنا شروع کر دینگے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم سکھ کیمونٹی بھارت کا یوم آزادی ” یوم سیاہ ” کے طور پر منائے گی اور بھارتی پرچم بھی نظر آتش کرینگے ہم نے اقوام متحدہ اور وائٹ ہاوس کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں کہ سکھ عوام بھارت کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم بھارت سے آزادی لیکر دم لینگے اور کشمیر میں جاری کشمیریوں کی تحریک کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اگر پاکستان ہماری مدد کرئے تو ہم بہت جلد خالصتان اور کشمیر آزاد کرا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…