اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ٗراولپنڈی، گوجرانوالہ ٗ لاہور ٗ سرگودھا ٗفیصل آباد ٗمالاکنڈ ٗہزارہ ٗپشاور ٗکوہاٹ ٗبنوں ٗڈی آئی خان ڈویژن ٗ فاٹا ٗ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ٗراولپنڈی ٗگوجرانوالہ ٗ سرگودھا ٗلاہور ٗ مالاکنڈ ٗہزارہ ٗپشاور ٗمردان ٗکوہاٹ ٗبنوں ڈویژن ٗ فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان، مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ پنجاب کے علاقوں بہاولنگر37، بھکر30،قصور28، مری 18، لیہ 10، کامرہ 02، نورپورتھل میں01 ٗ خیبرپختونخوا کے اضلاع بالاکوٹ 62، ڈی آئی خان 41، مالم جبہ 26،کوہاٹ09، دیر 08، پارہ چنار 02،کاکول، پٹن، سیدوشریف، چراٹ میں01 اورگلگت بلتستان میں بونجی ٗ گلگت 03، بگروٹ02،گوپس، چلاس میں01 اور آزاد کے کشمیر اضلاع مظفر آباد 10، کوٹلی 06، گڑھی دوپٹہ میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
یکم جولائی کے بعد پاسپورٹ دفاتر جانے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
3 روزہ تعطیلات کا اعلان
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
-
شہباز شریف نےصدر زرداری کو چھتری دینے سے انکار کر دیا، نور خان ائیر بیس پر دلچسپ صورتحال
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































