راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے گوجر خان اور کلر سیداں میں سکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دو اہم کمانڈروں سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ ‘ گولہ بارود اور بڑی تعداد میں تیار کی گئی بارودی سرنگیں (آئی ای ڈیز) برآمد کرلیں۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں اور گوجر خان میں کومبنگ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دو اہم کمانڈروں سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور بڑی تعداد میں تیار کی گئیں بارودی سرنگیں بھی برآمد کرلیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر سے دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان کی کمین گاہوں کے خاتمے تک کومبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال دھماکے کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پاک فوج نے کمان سنبھالتے ہی ایسی جگہ سے خطرناک افراد کوگرفتار کر لیا کہ سب دیکھتے رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری



















































