اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے سائبر کرائم بل 2015 متفقہ طور پر کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ جمعرات کو بل وفاقی بل وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے ایوان میں پیش کیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بل کی مخالفت کی تاہم اسے سینیٹ کی ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ بل میں شامل بعض سزائیں نا مناسب ہیں۔سید نوید قمر نے کہاکہ فوٹو شیئر کرنے پہ بھی سالوں کی قید والا قانون کیسے جمہوری ہو سکتا ہے؟بچوں کے لئے جو سزائیں تجویز کی گئیں وہ بھی ناقابل قبول ہیں علی محمد خان نے کہاکہ بل میں مقدس شخصیات اور تحفظ رسالتؐ سے متعلق کوئی شق شامل نہیں نفیسہ شاہ نے اسے ڈریکونئین قانون قرار دیدیا اور کہا کہ وزیر مملکت ان کے دور میں اس بل کی مخالفت کرتی تھیں۔پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہا کہ یوتھ کو اس قانون کے ذریعے مفلوج کیا جا رہا ہے ٗبہت سے قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی نے کہا کہ ان کی ویب سائٹ بند کر دی گئی تاہم کالعدم تنظیمیں اپنے نظریات کے پرچار کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کر رہی ہیں ٗانہیں 8 شقوں پہ اعتراض ہے۔جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی بعض شقوں کی مخالفت کی ۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اب اس بل کو صدر مملکت ممنون حسین کے پاس بھیجا جائیگا جن کے دستخط کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل میں نافذ العمل ہوجائے گا۔سائبر کرائم کی تحقیقات کیلئے ہائیکورٹ کی مشاورت سے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، جن کے فیصلے کے خلاف 30 دن میں ہائیکورٹ میں اپیل ہوسکے گی ٗبل کے متن کے مطابق سائبر دہشت گردی پر 14سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا ٗنفرت انگیز تقریر، فرقہ واریت پھیلانے اور مذہبی منافرت پر 7 سال سزا ہوگی ٗدھوکہ دہی پر 3سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ٗبچوں کی غیر اخلاقی تصاویر شائع کرنے یا اپ لوڈ کرنے پر 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ٗانٹرنیٹ کے ذریعے دہشت گردوں کی فنڈنگ کرنے پر 7 سال سزا ہوگی۔بل میں کہاگیا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے غلط استعمال پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں کہاگیاکہ موبائل فون کی ٹیمپرنگ پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔موبائل فون سموں کی غیر قانونی فروخت پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ بل کے مطابق انٹرنیٹ مہیا کرنے والوں کا ڈیٹا عدالتی حکم کے بغیر شیئر نہیں کیا جائے گا ٗسائبرکرائم قانون کا اطلاق پاکستان سے باہر کسی بھی دوسرے ملک میں بیٹھ کر خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر بھی ہوگا ٗپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے لائسنس ہولڈر کے خلاف کارروائی پی ٹی اے قانون کے مطابق ہوگی ٗسائبر کرائم قانون کا اطلاق پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر نہیں ہوگا، جبکہ پیمرا لائسنس کے حامل ٹی وی اور ریڈیو چینلز اس بل کے دائرہ کار میں نہیں آئیں گے ٗعالمی سطح پرمعلومات کے تبادلے کے لیے عدالت سے اجازت لی جائی گی اور دوسرے ممالک سے تعاون بھی طلب کیا جاسکے گا۔ بل میں کہاگیا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی مداخلت کی روک تھام کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے ٗبل میں 21 جرائم کی وضاحت کی گئی ہے، جن پر پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی 30 دفعات لاگو ہوسکیں گی۔ بل کے مطابق متعلقہ حکام اس بل پر عملدرآمد کے حوالے سے سال میں 2 مرتبہ پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کریں گے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے اپریل 2015 میں انسداد الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2015 کی منظوری دے کر بل کو جون 2015 میں قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔بعدازاں رواں برس 13 اپریل کو قومی اسمبلی نے مذکورہ بل منظور کیاتاہم بل کو قانونی شکل دینے کے لیے سینیٹ سے اس کی منظوری ضروری تھی۔
سوشل میڈیا کی آزادی ختم‘ کچھ شیئر کرنے سے پہلے خبر ضرور پڑھ لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
یکم جولائی کے بعد پاسپورٹ دفاتر جانے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
3 روزہ تعطیلات کا اعلان
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
-
شہباز شریف نےصدر زرداری کو چھتری دینے سے انکار کر دیا، نور خان ائیر بیس پر دلچسپ صورتحال
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی



















































