پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کوئٹہ ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا ، ہلاکتوں کا خدشہ، دھماکے میں کس کو نشانہ بنایا گیا ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آئی این پی ) کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔جمعرات کو ریسیکیو ذرائع کے مطابق دھماکا زرغون روڈ پر الخیر ہسپتال کے قریب ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت وفاقی شریعت کورٹ کے جج جسٹس ظہور شاہوانی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی تاہم وہ دھماکے میں محفوظ رہے۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں تین سے چار کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے قبل جج کی گاڑی وہاں سے گزری تھی، دھماکے سے پولیس کی ایک گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی کارروائیاں 14اگست کی سرگرمیاں سبوتاژکرنیکی کوشش ہے، سیکیورٹی انتظامات کو مزیدبہتر بنارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد فلائی اوور پر نصب کیا گیا تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی اAواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے ایک گاڑی اور دو موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ خیال رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں70 افراد جاں بحق جبکہ112 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…