لاہور ( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چکوال کے گاؤں تھنیل فتوحی میں جھگیوں میں رہنے والی ہونہار طالبہ نرگس گل نے ملاقات کی ۔وزیر اعلی نے رالپنڈی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات میں سائنس مضامین میں 1004 نمبر لینے پر طالبہ نرگس گل کو مبارکباددی اور جھگیوں میں رہنے والی اس ہونہار طالبہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے مفت گھر دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعلی نے طالبہ نرگس گل کو 5 لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ بھی دیا۔وزیر اعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبہ لاہور یا چکوال جہاں چاہے گی اسے مفت گھر لیکر دیں گے اور اس کے تمام تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ روپے سے حاصل ہونے والی آمدن طالبہ نرگس گل اور ان کے خاندان کی رو زمرہ اخراجات کیلئے ہے جبکہ پنجاب حکومت طالبہ نرگس گل کے تعلیمی اخراجات اس کے علاوہ خود برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ طالبہ نرگس گل نے مشکل حالات میں اپنی محنت کی بدولت سائنس مضامین میں نمایاں نمبر حاصل کئے ہیں ۔یہ ہونہار طالبہ پاکستان کا روشن چہرہ اور تابناک مستقبل ہے اورقوم کی یہ بیٹی ہمارا فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ نرگس گل جب تک تعلیم حاصل کرنا چاہے گی پنجاب حکومت اس کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکوال نمبر 1 کی ہیڈ مسٹریس میڈم شہناز اور پرائیویٹ ٹیچر شکیل عباس سمیت گاؤں والوں نے طالبہ کو تعلیم کے لئے جو مدد اور تعاون فراہم کیا وہ لائق تحسین ہے ۔انہوں نے سکول کی ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ جھگیوں میں رہنے والی اس بچی نے اپنی محنت سے ثابت کیا ہے کہ تعلیم کسی کی میراث نہیں ۔محنت اور عزم سے ہی کامیابیاں ملتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بچی ہماری ہیرو ہے جس نے مشکل حالات میں محنت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں ،قابلیت اورذہانت سے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے نرگس گل کی والدہ ،خالہ ،ٹیچر،سکول کی ہیڈ مسٹریس اورگاؤں کی سرکردہ شخصیات کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ آج ہم قوم کے اس بیٹی کی محنت کو سلام پیش کرتے ہیں۔اس بچی کا تعلق ایسے گھر سے ہے جہاں تعلیم کا حصول ممکن نہ تھالیکن قوم کے اس تابناک مستقبل نے اپنی محنت اورذہانت کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا ہے اور پوری قوم کو اس کی کامیابی پر فخر ہے۔یہ پاکستان کا درخشاں ستارہ ہے کیونکہ اس نے غربت میں رہ کر اخلاص کے ساتھ محنت کی اور آج امیروں کے بچوں سے بہتر مقام حاصل کیا ہے ۔ اگر محنت سے کام کیا جائے تو کوئی پہاڑ بھی منزل کے حصول میں حائل نہیں ہوسکتا، اگر محنت کی جائے تومشکل مشکل نہیں رہتی اورکم وسائل بھی راستے میں حائل نہیں ہوتے اور میرا ایمان ہے کہ محنت کے ذریعے معاشرے میں عزت و وقار کا مقام حاصل کیا جاسکتاہے اور قوم کی تقدیر بھی بدلی جاسکتی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ طالبہ نرگس گل کی بیمار نانی اماں کا مفت علاج کرایا جائے گا۔ نرگس گل کی والدہ آسیہ بی بی ، خالہ شازیہ ، ماموں ناصر، ٹیچر شکیل عباس اور گاؤں کی سرکردہ شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
جھگیوں میں رہنے والی طالبہ نے میٹرک میں نمایاں پوزیشن لیکراپنا اور اپنے خاندان کامقدر سنوارلیا،زبردست اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے



















































