منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

کوئٹہ حملہ،بھارت کا مشکوک کردار،دو روز گزرنے کے بعد بھی حیرت انگیز ردعمل،حملے کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی؟نجی ٹی وی چینل کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/نئی دہلی(آئی این پی )کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے کو دو روز گزرنے کے بعد بھی بھارت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان سامنے نہ آیا، ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری ،بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہونے سے متعلق بے بنیاد الزام تراشیاں شروع کر دیں تاہم پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت اپناقبلہ درست کرے ، الزام تراشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،8اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے میں 70سے زائد افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے جس پر امریکہ، اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، چین ، سعودی عرب، ایران،افغانستان،رومانیہ سمیت دیگر ممالک نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تاہم بھارت کی جانب سے اب تک کوئی مذمتی بیان سامنے نہیں آیا جس پر بھارتی خفیہ ایجنسی کے حملے میں ملوث ہونے کے بارے میں شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں ۔وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کوئٹہ دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ حملے کی منصوبہ بندی جلال آباد میں کی گئی تھی ۔ دوسری جانب کوئٹہ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کے بعد جہاں عالمی برادری اس بزدلانہ حملے کی مذمت کر رہی ہے وہیں بھارت کے نام نہاد صحافی کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کرتے رہے جس سے ملک دشمن عناصر کا واضح اندازہ لگایا جا سکتاہے ۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق ایک بھارتی صحافی نیتن جوشی نے ایک دوسرے صحافی رام گوہا کو ٹوئٹ کیا جس میں نیتن جوشی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ وانی کو سپوٹ کر رہے تھے انہیں مبارک ہو کہ ایسی ہی ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے کوئٹہ میں دھماکہ کیا ہے ۔ اس کے جواب میں رام گوہا نے لکھا کہ کوئٹہ دھماکے پر مبارک ہو ۔ مزید برآں بھارتی سرکار اور نہ ہی میڈیا کی جانب سے کوئٹہ دھماکوں کی مذمت کی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…