پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی تارکین وطن کے ترسیلات زر میں کمی ،مزید ہنرمندوں کو بیرون ملک بھیجنے کا اعلان

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستانی تارکین وطن کے ترسیلات زر میں 3 ارب روپے سالانہ کمی ہوئی ہے،ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)38نوجوانوں کا گروپ ملائشیاء بھجوا رہی ہے جنہیں تقرر نامہ اور ویزے جاری ہو چکے ہیں، ٹیوٹاہنر مندوں کو 42ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ فری میڈیکل، رہائش، خوراک ، ٹرانسپورٹ کی سہولیات ملیں گی،پہلی کھیپ کے طور پر 27نوجوانوں کودبئی اور ملائشیاء بھجوایا جا چکا ہے ۔ چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ان خیالات کا اظہار ٹیوٹا پاس آؤٹس کو ویزہ فراہم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی ،ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، عمر فاروق، عظمی نادیہ، عائشہ قاضی، مصطفی کمال پاشا، امبر چٹھہ اوردیگر افسران کے علاوہ ویزہ و تقرر نامہ حاصل کرنے والے نوجوان موجودتھے۔عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ پاکستانی تارکین وطن کے ترسیلات زر میں 3 ارب روپے سالانہ کمی ہوئی ہے۔ ٹیوٹا 10ہزار ہنر مند افراد بیرون ملک بھیج کر زرمبادلہ کی اس کمی پورا کر دے گی۔ ایکور مین پاور ریسورس برائے پراجیکٹ آف پیٹروناس ملائشیاء ٹیوٹا کے نوجوانوں کو فٹر ، ایلومینیم اور کنسٹرکشن شعبہ جات میں روزگار فراہم کررہی ہے۔ ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں کہ وہ ٹیوٹا کے نوجوانوں کیلئے روزگار کا بندوبست کر رہے ہیں۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ اس وقت مشرق وسطی کے بہت سے ادارے ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو نوکریاں دینے کیلئے رابطے کر رہے ہیں ۔ان اداروں کے ساتھ نوجوانوں کو بہتر روزگار فراہم کرنے کیلئے ٹیوٹا کی بات چیت جاری ہے ۔ ان اداروں سے رابطے صوبہ پنجاب کی ماہر افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی اور انہیں بیرون ممالک اپنی قابلیت ثابت کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…