اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

’’تاریخ کے جھروکوں سے‘‘ قائد اعظم محمد علی جناحؒ فاطمہ جناح کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے‎

datetime 7  اگست‬‮  2016 |

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک ) قائد اعظم محمد علی جناح کا جہاز لینڈ کرچکا ہے ، عوام کی ایک کثیر تعداد نے ائیر پورٹ پران کے استقبال کیا۔آج سے 69 سال قبل جب بر صغیر پاک و ہند کی فضا ’ لے کر رہیں گے پاکستان، بٹ کے رہے گا ہندوستان‘ کے محترم نعرے سے گونج رہی تھی، آج یعنی سات اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح نئی مملکت کا انتظام سنبھالنے کراچی تشریف لے آئے۔قائد اعظم محمد علی جناح دہلی سے ’وائکرز وائکنگ‘ نامی جہاز میں تشریف لائے اور ان کے جہاز نے ماری پور ائیر بیس پر لینڈ کیا، اس سفر میں ان کی ہمشیرہ اور تحریک پاکستان کی اہم رہنما محترمہ فاطمہ جناح بھی ان کے ہمراہ تھیں۔جہاز سے اترتے ہی قائداعظم شہر تشریف لائے جہاں انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی اور نئے دارالحکومت کے قیام اور آنے والے دنوں کے حوالے سے مشاورت کی۔
قائداعظم کو بحیثیت سربراہ مملکت بھارت سے پاکستان لانے والاسلور رنگ کا یہ جہاز اب پاکستان ائیر فورس کی ملکیت ہے اور کراچی کے شاہراہ فیصل پر واقع ائیرفورس میوزیم میں موجود ہے جہاں عوام اس تاریخی جہاز کا دیدار کرسکتے ہیں۔ماری پور ائیر بیس پر لینڈ کرنے کے بعد قائد اعظم کی مصروفیات کا ایک ایسانیا سلسلہ شروع ہوا جو کہ ان کی آخری سانس تک جاری رہا ہے اور مصروفیت کا صرف ایک مقصد تھاا ور وہ تھا ’پاکستان‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…