اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پھنے پاکستانیوں کے گھر والوں کو خوشخبری مل گئی، نواز شریف کا زبردست اقدام

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں پھنسے پاکستا نیوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان میں گھروں پر چیک ملنا شروع ہو گئے۔متاثرین کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔سعودی عرب میں پھنسے 8 ہزار پاکستانیوں کو 9 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث ان کے پاکستان میں اہل خانہ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو نہ صرف پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کاحکم دیا بلکہ ان کے اہل خانہ کو اخراجات کے لیے رقم کی فوری فراہمی کا حکم بھی دیا۔وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم ان افراد کے اہل خانہ کو ان کے گھروں پر چیک کی فراہمی شروع کردی گئی۔ جس پر پاکستانیوں کے اہلخانہ کی آنکھوں میں آنسو اور لبوں پر وزیراعظم نواز شریف کیلئے دعائیں ہیں۔گھر کے اخراجات پورے ہونیپر وہ وزیراعظم کاشکریہ اداکرتے نہیں تھک رہے۔جدہ میں 2 بڑیکیمپس میں کھانیکی فراہمی بحال کردی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ متعلقہ کمپنی کو چھوڑنے کے خواہش مند مزدوروں کے ورک پرمٹس کی منتقلی اور وطن واپس آنے والوں کی مدد کی جائے گی۔پاکستانی مزدوروں کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ سعودی بادشاہ نے بقایاجات کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…