اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بارش ،خواہش کرنے والے کراچی کے شہریوں کیلئے بھاری پڑ گئی،ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) کراچی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی میں مسلسل دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، بارش کے باعث شہر کے 50 فیصد سے زائد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید بارش کے باعث سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث بچوں کو اسکول اور شہریوں کو دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بلدیہ ٹاؤن میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جس کے بعد مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس اور محمود آباد میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع انڈر بائی پاسز میں بھی پانی بھر گیا۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ تک پانی جمع ہے جب کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے والی سڑک بھی ندی کا منظر پیش کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کا ہنگامی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رحمت کی بارش کراچی والوں کے لئے زحمت نہیں بننی چاہیئے، متعلقہ اداروں کے افسران اور عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کا بھی خود جائزہ لوں گا اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کسی بھی قسم کی غفلت برادشت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ متعدد پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ کراچی کو کل سے اب تک 80 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا، دھابیجی گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی تاحال بند ہے اس لئے پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کیا جائے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے، (آج ) اتوار سے سندھ میں داخل ہونے والا بارشوں کا سسٹم کمزور ہو گا جو پیر تک بتدریج ختم ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…