پاکستان کے پہلے ISO سرٹیفائیڈ پولیس ادارے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھرتیوں کیلئے شیڈول کا اعلان
کراچی(این این آئی)پاکستان کے پہلے ISO سرٹیفائیڈ پولیس ادارے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھرتیوں کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ خواتین کو ملازمت کے لیے برابرکے مواقع فراہم کرتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھرتیوں کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروسز (NTS)کو 63000درخواستیں بشمول55000 برائے کمانڈوز اور 8000 برائے سویلین اسٹاف کے لیے موصول ہوئی ہیں۔ کمانڈوز ، خواتین کمانڈوز اور کانسٹیبل ڈرائیورز کا جسمانی امتحان مورخہ 15 سے 23 اگست 2016 تک لیا جائے گا اور جو امیدوار جسمانی امتحان میں کامیاب ہوں گے وہ 28 اگست 2016 کو تحریری اور رجحان امتحان کے اہل ہوں گے۔جونےئر کلرک کے لیے تحریری امتحان اور رجحان امتحان 21 اگست 2016 کو لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کا ٹائپنگ امتحان 28 اگست 2016 کو لیا جائے گا۔تحریری ورجحان امتحان برائے ویٹر ، کک، آٹو میکینک اور سینیٹری ورکر کا مورخہ 21 اگست 2016 کو لیا جائے گا جبکہ کامیاب ہونے والے امیدواروں سے عملی مظاہرے کا امتحان 28 اگست 2016 کو لیا جائے گا۔واضح رہے کہ جسمانی امتحان میں کامیاب ہونے والے کمانڈوز ، خواتین کمانڈوز اور کانسٹیبل ڈرائیورز تحریری امتحان کے اہل ہونگے جبکہ تحریری امتحان پاس کرنے والے سویلین اسٹاف ٹائپنگ یا عملی مظاہرے کے امتحان کے اہل ہونگے۔ ایس ایس یومیں شمولیت ایک مکمل پروفیشنل کیرےئر اور مشن کی یقین دہانی کراتا ہے۔ تحریری امتحان کے سیمپل پیپرز NTS اور SSU کی ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا کے پیجز پر موجود ہیں۔
پاکستان کے پہلے ISO سرٹیفائیڈ پولیس ادارے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھرتیوں کیلئے شیڈول کا اعلان

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں