اسلام آباد ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں حکومت کے خلاف تحریک احتساب امور حکومت کوٹف ٹائم دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت کوٹف ٹائم دینے اور وزیر اعظم کے احتساب کے مطالبہ سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیاگیا ۔ ہفتہ کو جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک احتساب سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ تحریک انصاف نے حکومت کوٹف ٹائم دینے اور وزیر اعظم کے احتساب کے مطالبہ سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ اس موقع پر عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام تحریک میں شامل ہو کر وزیر اعظم کے احتساب کا مطالبہ کریں۔(ح ب)