ملتان (این این آئی)قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم اور مقتولہ کے کزن حق نواز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم حق نواز نے کہا کہ وسیم نے قتل میں معاونت کرنے پر بیرون ملک نوکری دلوانے کا وعدہ کیا تھا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حق نواز نے دوران تفتیش بتایا کہ قندیل بلوچ کے بھائی اور مرکزی ملزم وسیم نے قتل کی ذمہ داری خود لینے کا دعدہ کیا تھا اور اسے معاونت کرنے کا کہا تھا ۔ اس نے بتایا کہ وسیم نے یہ بھی کہا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل میں سزائے موت نہیں ہوتی ۔ ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، ملزم حق نواز سے مقتولہ کا فون اور پاسپورٹ برآمد کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس نے دوران تفتیش ملزم حق نواز سے مقتولہ کا موبائل فون اور پاسپورٹ برآمد کر لیاجبکہ اس کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے فون کو متعلقہ کمپنی کا بھی بھجوا دیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حق نواز سے ملنے والے شواہد سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے جس سے کیس میں مزید مدد ملے گی ٗ دوسری جانب مقتولہ کے والد کی درخواست پر وسیم کے بھائی عارف اور اس ایک اور رشتہ دار کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے ۔