اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کو احتساب تحریک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کنٹینر (آج) اتوار سے پھر چلے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا اگر بدعنوانی میں ملوث طاقتور لوگوں کو نہ پکڑاگیا تو ملک کرپشن سے تباہ ہو جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ وہ حکمرانوں سے جوب مانگیں،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے تمام شہریوں سے تحریک احتساب میں شمولیت کی اپیل بھی کی۔