پشاور(این این آئی)پشاور پولیس نے پشاور میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا کر دو مختلف کامیاب کاروائیوں کے دوران تھانہ متھراپولیس نے 2 جبکہ تھانہ یکہ توت پولیس نے 1 دہشتگرد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد،گھی ڈبے،ہینڈ گرنیڈز، 9mm پستولیں اور موٹر سائیکلیں برآمد کئے گئے۔ سر سری انٹاروگیشن کے دوران ملزمان نے کئی دہشت گردی واقعات ، سرکاری اور سکیورٹی انٹیلی جنس ایجنسیز افیسرز کی ٹارگیٹ کلینگ اور ائی ای ڈی بم دھماکوں کے وادراتوں کی انکشافات کیے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس افیسر پشاور جناب مبارک زیب خان کو خفیہ زرائع سے اطلاع تھی کہ پشاور شہر میں دہشت گردی کیلئے تخریب کار داخل ہوئے ہیں جناب سی سی پی او کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی اپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں تینوں سرکلز ایس پیز، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصو صی گشت، سرچ اپریشنز اور ناکہ بندیوں کی ہدایات دی گئی ۔ ایس ایچ او تھانہ متھرا اعجاز خان بمعہ دیگر پولیس پارٹی دوران گشت جب بمقام شڑشم بابا زیارت پہنچے تو وہاں پر موجود 2 موٹر سائیکل سوارجو سڑک کنارے کھڑے تھے پولیس پارٹی کے للکارنے پر تخریب کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی مقابلے کے بعد دونوں دہشتگردوں کو پولیس نے قابو کر کے ان کے قبضے سے دو عدد IEDَ ،چار عدد ہینڈگرنیڈ،دو عدد 9MMپستول بمعہ کارتوس ،ایک موٹرسائیکل 70cc برآمد کر کے پولیس قبضے میں کئے دریافت پر ایک دہشتگرد نے اپنا نام محمد عمیر عرف منصورعرف توپچی ولد رحمان گل ،دوسرے نے اپنا نام طفیل عرف سعدولد رحیم جان ساکنان چغرمٹی اصحاب بابابتلائے۔سرسری انٹاروگیشن پر ملزم محمد عمیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ پشاور پولیس کو دہشتگردی کے کئی مقدمات میں مجرم اشتہاری ہیں جس میں ٹاگٹ کلینگ ،ائی ای ڈی دھماکے،تھانہ متھرا کے حدود میں پولیس پر حملہ پولیس مقابلہ اورقتل اقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں ملزمان سے مزید انکشافات کی توتع ہے۔ جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ یکہ توت اعجاز اللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس ٹیم نے افسران بالا کی خصو صی ہدایات پر بمقام وینو سرائی ناکہ بندی کی گئی تھی کہ اس دوران دو موٹرسائیکل سوار مشتبہ گان آکر روکنے کا اشاری کیا انہوں نے روکنے کی بجائے موٹرسائیکل کی سپیڈ اور بھی تیز کر دی پولیس نے پیچا کرکے بمقام شیخ حیدر بابا زیارت جب پہنچا تو تخریب کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی بعد از مقا بلہ ملزمان سے بیگ بھی پھینکا اور تخریب کارون میں سے ایک کو قابو کیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا گرفتار شدہ ملزم نے اپنا نام جہانگیر عرف یاسین بتلایا گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد IEDوزنی2.1/2کلو گرام،دو عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک عدد پستول 9mmبمعہ کاتوس،2عدد چارجراور ایک عدد موٹر سائیکل 125 جبکہ جائے وقوعہ سے کئی 9mm خالی خول بھی برآمد کر کے قبضے میں کئے سرسری انٹاروگیشن کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور پولیس، سکیورٹی فورسز اور سکیورٹی ایجنسیز افیسرز کی ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور با قاعدہ طور پر تحریب کاری ٹریننگ بھی حاصل کیا ہے۔۔