پشاور(این این آئی)خصوصی ہدایات پر عملدرآمد شروع، پشاور میں افغان مہاجرین کیخلاف بڑا قدم اعٹھالیاگیا،پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کیخلاف خصو صی کارروائیاں ‘پچھلے ایک ہفتہ کے دوران کینٹ‘ سٹی اور رورل سرکلز میں بغیر دستاویزات کے 305 افغان مہاجرین گرفتار کئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید مروت نے پشاور پولیس کوخصو صی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں بغیر دستاویزات رہائش پذیر افغان مہاجرین کیخلاف خصو صی کارروائیاں کی جائیں جبکہ دستاویز ات اور پی کیو آر کارڈز رکھنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے اس حوالے سے شکایت موصول ہونے پر متعلقہ پولیس آفیسر کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایات کی روشنی میں کینٹ ‘ سٹی اور رورل سرکلز میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 305 افغانیوں کو حراست میں لے کر انکے خلاف 14FA کے مقدمات درج کئے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ ،ملک دشمن عناصر اور غیر قانونی رہائش پزیر افغانیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔