پشاور(این این آئی)صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹ سوات ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد اسی ماہ متوقع ہے جو صوبے کی عوام کیلئے نہ صرف فوری طور پر فائدہ مند ہو گا بلکہ صوبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے کثیر مواقع فراہم کرے گا۔ یہ پراجیکٹ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ(PPP)ایکٹ 2014ء کے تحت شروع کیا گیا اور دو سال کے عرصے میں 38ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔81کلومیٹرطویل ایکسپریس وے پشاور۔اسلام آبادموٹر وے پر موجود کرنل شیر انٹر چینج سے شروع ہو کر چکدرہ تک جائیگا۔ اس منصوبے میں الہ ڈھنڈاور پلئی کے مقامات پر 2کلومیٹر طویل ٹنل بھی شامل ہے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد کرنل شیر انٹر چینج سے چکدرہ تک سفر 45منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق ایکسپریس وے 2کلومیٹرنوشہرہ، 18کلومیٹر صوابی،40کلومیٹر مردان جبکہ 21کلومیٹرملاکنڈ کی حدود میں ہے، اس سڑک کی چوڑائی 80میٹرہے۔ اعداد و شمارکے مطابق روزانہ 18000گاڑیاں ایکسپریس وے استعمال کریں گی جس سے وقت کی بچت کے علاوہ عوام کو پیسوں کی بھی خاطر خواہ بچت ہو گی۔ایکسپریس وے کو موٹر وے کی طرز پر بنایا جارہا ہے جس میں ابتدائی طور پر 2لین ہوں گی جبکہ مستقبل میں اس کو 3لین یا ٹریک تک بڑھایا جائے گا۔منصوبے میں دھوبیان،اسماعیلہ، کاٹلنگ، پلئی، بٹ خیلہ اور چکدرہ کے مقامات پر انٹر چینج بنائے جا رہے ہیں جس سے 40 سے زائد مقامات کی اہم اور بڑی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔اس منصوبے سے دیر، شانگلہ،چترال اورکوہستان کے عوام بھی مستفید ہونگے۔ ایکسپریس وے سے ملحقہ دیہاتوں کے مکینوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ کاروبار کے اچھے مواقع بھی میسر آسکیں گے ۔ماضی میں مذکورہ علاقے غیر ترقیافتہ رہے کیونکہ ان کی بڑی اوراہم منڈیوں تک رسائی کم تھی۔سوات ایکسپریس وے سے صوبے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور سیاحوں کی ان علاقوں تک رسائی آسان ہو جائے گی ۔ اس منصوبے سے صوبے میں کاروبار کے باالواسطہ مواقع بھی پیدا ہوں گے۔خیبر پختونخوا ہائی وے حکام کے مطابق یہ منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ان علاقوں تک بھی رسائی آسان ہو جائے گی جہاں تک ماضی میں پہنچنا ممکن نہیں تھا۔منصوبے کے لئے زمین کی حصول کا 70%کا م مکمل کر لیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ اس منصوبے کی وجہ سے جنگلات کم سے کم متاثر ہوں جبکہ منصوبے کی وجہ سے صرف 100سے کم گھرانے متاثر ہو رہے ہیں۔صوبائی حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹرن شپ ایکٹ 2014ء کے تحت یہ منصوبہ فرنٹےئر ورکس آرگنائزیشن (FWO)کے حوالے کیا ہے اور صوبائی حکومت نے اس کی جلد ازجلد تکمیل کی واضح ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔
نئی ایکسپریس وے،خیبرپختونخوا حکومت کا میگا پراجیکٹ ،زبردست اعلان کردیاگیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شمع جونیجو کس وفد کے ساتھ اقوام متحدہ گئیں؟ اسحاق ڈار نے وضاحت دیدی
-
اکشے کمار کی 13 سالہ بیٹی ہراسانی کا شکار، اداکار نے حکومت سے بڑی اپیل ...
-
کیا آپ جانتے ہیں، دنیا میں ایک شخصیت بغیر ویزے کے کسی بھی ملک کا ...
-
شوبز انڈسٹری میں کئی مردوں نے ۔۔۔؛ عائشہ عمر کاتہلکہ خیز انکشاف
-
کراچی سے ملنے والے دونوں انسانی دھڑوں کی شناخت ہوگئی
-
’’میں بے ہوشی کا ڈرامہ کرکے لیٹی رہی‘‘ کراچی میں سسر کے ہاتھوں داماد کا ...
-
راولپنڈی میں ہولناک واقعہ، قاتل نے پولیس کے ہمراہ آنیوالے مقتول کے والد اور ...
-
عالیہ بھٹ کے ساتھ پوجا کے دوران مداح کی نازیبا حرکت
-
اسپینش بحری جہاز کے ملبے سے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کا خزانہ برآمد
-
وہ عام مشروب جس کا روزانہ استعمال جگر کے جان لیوا امراض سے بچا سکتا ...
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجنیئر علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو ...
-
ماضی میں اداکارہ میرا اور ریما کی لڑائی کیوں ہوتی تھی؟ سنگیتا نے حقیقت بتادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شمع جونیجو کس وفد کے ساتھ اقوام متحدہ گئیں؟ اسحاق ڈار نے وضاحت دیدی
-
اکشے کمار کی 13 سالہ بیٹی ہراسانی کا شکار، اداکار نے حکومت سے بڑی اپیل کر دی
-
کیا آپ جانتے ہیں، دنیا میں ایک شخصیت بغیر ویزے کے کسی بھی ملک کا دورہ کرسکتی ہے؟
-
شوبز انڈسٹری میں کئی مردوں نے ۔۔۔؛ عائشہ عمر کاتہلکہ خیز انکشاف
-
کراچی سے ملنے والے دونوں انسانی دھڑوں کی شناخت ہوگئی
-
’’میں بے ہوشی کا ڈرامہ کرکے لیٹی رہی‘‘ کراچی میں سسر کے ہاتھوں داماد کا بہیمانہ قتل ، زخمی لڑکی نے س...
-
راولپنڈی میں ہولناک واقعہ، قاتل نے پولیس کے ہمراہ آنیوالے مقتول کے والد اور بھائی پر بھی اندھا دھند...
-
عالیہ بھٹ کے ساتھ پوجا کے دوران مداح کی نازیبا حرکت
-
اسپینش بحری جہاز کے ملبے سے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کا خزانہ برآمد
-
وہ عام مشروب جس کا روزانہ استعمال جگر کے جان لیوا امراض سے بچا سکتا ہے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجنیئر علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کردیا
-
ماضی میں اداکارہ میرا اور ریما کی لڑائی کیوں ہوتی تھی؟ سنگیتا نے حقیقت بتادی
-
میانوالی،خون سفید ہو گیا، بھائی نے تلخ کلامی کرنے پر جواں سال کنواری بہن کو قتل کر دیا
-
راولپنڈی، خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار