لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقہ احمد پارک میں شادی نہ ہونے کی رنجش پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گھر اجاڑ دیا‘ جیٹھ نے آگ لگا کر چھ ماہ کی حاملہ بھاوج کو زندہ جلادیا اور خود موقع سے فرار ہونے میں کا میاب۔بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علاقے میں وارث نامی سفاک شخص نے چھوٹی بہن کو ایک کمرے میں بند کیا جبکہ بھاوج کو دوسرے کمرے میں بند کیا اور صوفے پر گرا کر آگ لگادی واردات کے فوری بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا سدرہ کی شادی ڈیڑھ سال قبل اپنے عزیز وقاص سے ہوئی تھی جبکہ مقتولہ 6 ماہ کی حاملہ تھی ایس پی سٹی محمد نوید کے مطابق خاتون کو جلائے جانے کی اطلاع ملنے پر فرانزک سائنس ایجنسی اور پولیس کی ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزم کے تین رشتہ داروں کو موقع سے حراست میں لے لیا ہے مقتولہ سدرہ کی لاش فرانزک شواہد حاصل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کر دیں ہیں۔