اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

شاہ سلمان کے حکم پر پانچ لاکھ تارکین وطن کا اقامہ اور پاسپورٹ جاری

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے خصوصی احکامات کے بعد مملکت میں مقیم یمنی باشندوں کے لیے معلومات کی منتقلی اور پاسپورٹ کے اجراء کا عمل محض تین منٹوں میں مکمل کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ ریاض اور جدہ ریجن میں اپنی تمام تر ٹکنالوجی اور بہترین افرادی قوت کو استعمال میں لا رہا ہے تاکہ مملکت میں مقیم 5 لاکھ سے زیادہ یمنیوں کے لیے مطلوبہ اقدامات کو مکمل کیا جاسکے جن کو پاسپورٹ کی ضرورت ہے۔ رش کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے پاسپورٹ ڈائریکٹویٹ نے جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان افراد کے لیے پیشگی وقت کا نظام متعین کیا ہے تاکہ تمام تر کارروائی سہولت کے ساتھ پرسکون انداز میں مکمل کی جاسکے۔پاسپورٹ کے حصول کے مراحل میں یمنی مقیم کو سب سے پہلے پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے پیشگی وقت لینا ہوتا ہے۔ اس کے بعد اپنی معلومات کی تصدیق اور سرکاری اداروں کے ساتھ بقیہ مرحلے کی تکمیل عمل میں آتی ہے۔مملکت سعودی عرب کی جانب سے اپنے یمنی بھائیوں کو پیش کی جانے والی بنیادی انسانی خدمات نے ایسے وقت میں آمدورفت ، کام اور قیام کا موقع فراہم کیا ہے جب کہ ان کے اپنے ملک میں باغیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…