اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سامعہ قتل کیس ٗپاکستانی ہائی کمیشن کابرطانوی حکام سے رابطہ ،اہم قدم اُٹھالیاگیا

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(این این آئی) سامعہ قتل کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم میں شامل اہلکارنے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کومقتولہ اورمختار کاظم کے نکاح کے دستاویزات مل گئے ہیں جن کی تصدیق کرائی جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سامعہ قتل کیس کی جہلم کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران مقدمے کے مرکزی ملزم اورمقتولہ کے پہلے شوہرشکیل نہ توخود عدالت میں پیش ہوئے اورنہ ہی پولیس نے انھیں عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج سجاد افضل نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ ملزم شکیل کہاں ہے جس پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہوربھیجا گیا تھا تاہم اس کے بعد معلوم نہیں ہے کہ ملزم کہاں ہیں ٗ ملزم شکیل کے وکیل محمد عارف کی جانب سے کہا گیا کہ ان کا موکل پولیس کی تحویل میں ہے اور پولیس خود اسے عدالت میں پیش نہیں کررہی ہے۔محمد عارف کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس متعدد مرتبہ میڈیا کے سامنے بیان دے چکی ہے کہ دیگر ملزمان کے علاوہ مقتولہ کے پہلے شوہر شکیل کو بھی پولیس نے تفتیش کے لیے اپنے پاس رکھا ہوا ہے تاہم سرکاری دستاویزات میں اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔عدالت کی جانب سے وکیل کو حکم دیا گیا کہ اگرپولیس موکل کوعدالت میں پیش نہیں کرتی تو پولیس کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا جاسکتا ہے جس کے بعد عدالت نے شکیل کی ضمانت میں ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے توسیع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…