اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں مخصوص پلاٹ کے حصول کیلئے موجودہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھ دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس کی جانب سے موجودہ چیف جسٹس کو لکھے خط میں کہا گیا کہ پلاٹ تنازعہ سپریم کورٹ کے سینئر جج کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پیدا ہوا ، غیر ضروری تنازعہ ختم نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کروں گا ، پلاٹ کیلئے میرا عدالت جانا اعلی عدلیہ کیلئے شرمندگی کا باعث ہوگا ۔ ہاؤسنگ فاونڈیشن ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس نے دوران سروس ڈی 12 ٹو کا پلاٹ لینے سے انکار کیا تھا۔ بورڈ قواعد کے مطابق کسی ریٹائرڈ جج کو پلاٹ نہیں دیا جاتا ۔