اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وفاق کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ٗ وفاق اور صوبوں میں کشمکش سے خطرنا ک صورت حال بن سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن نے کہاکہ صوبوں کے خلاف ون یونٹ بنا کر سازش کی گئی ، دہشت گردی اور عدم برداشت ہمارے معاشرے میں سرائیت کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم سائبر کرائم بل پاس کیا گیا ہم اس سے خوش نہیں ہیں اور اس بل میں آج بھی کئی تبدیلیو ں کی ضرورت ہے ۔