اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رؤف کلاسر کو سمجھا لو جھوٹ بولتا رہتا ہے۔ڈاکٹر عاصم نے یہ بھی پوچھا کہ رؤف کلاسر کس نیوز چینل میں کام کرتا ہے تو صحافی نے جواب دیا92نیوز میں۔ ایک صحافی نے رؤف کلاسر سے متعلق سوال کیا کہ ان سے آپ کو کیا شکایت ہے تو ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میں نے اسے لیگل نوٹس بھیجا ہے اور اب دوسرا لیگل نوٹس بھیجوں گا وہ جھوٹا شخص ہے۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ ان سے آپ کو کیا شکایت ہے تو ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ آپ کو پتا ہے ‘ آپ مجھ سے کیوں پوچھتے ہیں‘ آپ بھی اس کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر جب ان سے جیو نیوز کی رپورٹنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جیو بہت اچھا ہے ۔ نیوز ون کی رپورٹنگ سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ وہ تو جھوٹ کا پلندہ ہے۔آخر میں انہوں نے ایکسپریس نیوز کی بھی تعریف کی۔