اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف متنازعہ ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا قتل ، مفتی عبد القوی بھی خاموش نہ رہ سکے۔ تفصیل کے مطابق معروف اداکارہ کے قتل پر مفتی عبد القوی نے کہا کہ میں قندیل بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ میں قندیل بلوچ کو معاف کر چکا تھا۔ قندیل بلوچ کے تمام معاملات کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ قندیل بلوچ نے مجھ سے معافی مانگی تھی ۔
واضح رہے کہ مفتی عبد القوی کی قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیز منظر عام پر آنے کے بعد ایک نیا اسکینڈل بن گیا تھا جس پر مفتی عبد القوی اور قندیل بلوچ نے ایک دوسرے پر الزام تراشی بھی شروع کر دی تھی۔ قندیل بلوچ کو مظفر گڑھ میں بھائی کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا تھا۔
قندیل بلوچ کا قتل۔۔۔ مفتی قوی کا اہم بیان سامنے آ گیا
16
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں