جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

میٹرو حادثہ،جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو30لاکھ روپے فی کس اداکرنے کا اعلان،پیسے کون اداکریگا؟ انوکھا حکم جاری

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قائداعظم انٹرچینج ،مناواں کے قریب زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کی جائے حادثہ کا اچانک دورہ کیا اورمزدوروں سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔وزیراعلیٰ نے دیوار گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پرجاں بحق مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جائے حادثہ پر موجود مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔میری اورپنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے غم میں پوری طرح شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود گنجان آباد علاقے میں فیکٹری اوراس کے ساتھ گودام کی تعمیر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔میں نے چند برس قبل گنجان آباد علاقوں میں فیکٹریوں کی تعمیر پر پابندی عائد کی تھی لیکن یہاں پر اس پابندی کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور میرا آپ سے وعدہ ہے کہ اس کوتاہی کے ذمہ دارقانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن کے پیارے بچھڑ گئے انہیں واپس تو نہیں لایا جاسکتالیکن اس افسوسناک واقعہ پر میرادل بہت رنجیدہ ہے اور آج میں خود جائے حادثہ پر صورتحال کا جائزہ لینے آیا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود اس غیر قانونی تعمیر کا میں نے سخت نوٹس لیا ہے اورمتعلقہ اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ فیکٹری مالک کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔فیکٹر ی مالک قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائے گااوراسے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔قانون کا آہنی ہاتھ اس غیر قانونی کام کرنے والے اورمعصوم مزدوروں کی زندگیاں چھیننے والوں کے گریبان تک ضرور پہنچے گا۔میرا آپ سے وعدہ ہے کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گااورذمہ داروں کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محنت کش میرے بھائی ہیں اور انہیں انصاف دلانا میرا فرض ہے۔ پنجاب حکومت جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اوران کے یتیم بچو ں کی دیکھ بھال کرے گی اوران کے سر پر دست شفقت رکھے گی کیونکہ یہ ہماری ذمہ دا ری بھی ہے اورفرض بھی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیر کرنے والوں کے خلاف قانون پوری طرح حرکت میں آئے گا اور ایسے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جن کی غفلت کی وجہ سے یہ غیرقانونی گودام تعمیر ہو رہا تھا۔ ایسے ذمہ دار قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے بغیر اجازت گودام کی تعمیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گودام کے مالک کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گودام مالک جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو 30 لاکھ روپے فی کس بھی ادا کریں گے۔ جنہوں نے یہ ظلم اور زیادتی کی ہے ان سے حساب لیا جائے گاکیونکہ محنت کش میرے بھائی ہیں اور میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہا ہوں ۔ وزیراعلیٰ نے جائے حادثہ کا تفصیلی دورہ کیا اورانتظامیہ سے واقعہ کے بارے دریافت کیا۔وزیراعلیٰ نے بغیر این او سی گودام کی تعمیر پر سخت برہمی کااظہار کیا اورمتعلقہ افسران کی سرزنش کی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مزدوروں کی جان کی حفاظت کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے اورنج لا ئن میٹروٹرین کے منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کی سائیٹ کا دورہ کیا اوروہاں پر بھی مزدوروں سے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لئے دعا کی۔خواجہ احمد حسان،ایم پی اے وحید گل،کمشنر لاہورڈویژن،ڈی جی ایل ڈی اے اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…